پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آزادی مارچ سے متعلق جلد مثبت پیش رفت ہوگی، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم کے استعفے اور حکومت گرانے کے مطالبہ کو نوگوایریا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نےاحتجاج کےلئےجووقت چناوہ مناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کوحکومت بنانے کیلئے 2023 تک انتظارکرناہوگا، اپوزیشن کےدھرنے پرحکومت ٹکراونہیں چاہتی مگر اپوزیشن نےاحتجاج کےلئے جووقت چناوہ مناسب نہیں ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کااستعفی اور حکومت گرانےکامطالبہ نوگوایریاہے، دھرنے پرجلد مثبت پیشرفت ہوگی اور امید ہے مولاناحکومت کےساتھ کیےمعاہدہ پرقائم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا جارہے ہیں اسلام آباد پرسکون ہوگا: شیخ رشید

سابق وزیراعظم کے بیرون ملک علاج کے سوال پر گورنر پنجاب نے کہا کہ نوازشریف بیرون ملک جانےکےلیےرابطہ کریں گے تو غور کیاجائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپورراہدری وزیراعظم کاتاریخی فیصلہ ہے ہم عالمی دنیامیں ملک کاامیج بہترکرنےکی کوشش کررہےہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایک دو روز میں قوم کو آزادی مارچ کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان واپس جانے والے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں