اسلام آباد : عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ برقرار ہے تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی کوئی سمری جاری نہیں کی جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی سمری جاری نہیں کی گئی۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
انٹرنیشنل مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ برقرار ہے، برینٹ خام تیل 78 سینٹ کی کمی کے ساتھ 97 ڈالر26 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 82 سینٹ کمی کے بعد 91 ڈالر 27 پر آگئی ہے۔
دوسری جانب پچھلےدو ہفتےکے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تقریبا 26 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔
گذشتہ روز وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور نہ ہی لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دینےکی متحمل نہیں اورنہ ہی نقصان برداشت کرسکتی ہے۔