تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لاک ڈاؤن دوبارہ ہوگا کہ نہیں؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن دوبارہ نہیں ہوگا اور امید ہے کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کہاچینی کےبعد وزیراعظم نے آٹے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی کے بعد آٹے بحران کی رپورٹ فی الفور جمع کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، چینی کے کیسز ایف آئی اے اور نیب کو دیے جارہے ہیں اسی طرح آٹے کے کیس بھی نیب اور ایف آئی اے کو دیے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرا دوست خطرے میں ہے، سافٹ ویئر بدلنے کا اب وقت نہیں ہے، 31 جولائی سے پہلے پہلے بہت سے گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ۔

وفاقی وزیر نے دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لاک ڈاؤن ایک بار پھر سے کیا جائے گا، امید یہی ہے کہ کاروباری ادارے کھلے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -