اشتہار

پولنگ کے وقت میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے اس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں پولنگ جاری ہے تاہم کئی علاقوں میں پولنگ گھنٹوں تاخیر سے شروع ہونے اور بعض پولنگ اسٹیشن پر کئی گھنٹوں بعد بھی پولنگ شروع نہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے اضافے کا مطالبہ کیا تھا اور علی زیدی نے کہاتھا کہ پورے کراچی میں پولنگ دیر سے شروع ہوئی ہے۔ رات گئے پولنگ لسٹیں بدل دی گئیں۔ ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے اضافہ کیا جائے اور پولنگ رات 7 بجے تک جاری رکھی جائے۔

- Advertisement -

اب جب کہ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے تو الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کراچی میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہی رہے گا تاہم جو ووٹرز 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں ہوں گے وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں