تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیا ویزے کی تجدید نہ کروانے پر جرمانہ ہوگا؟

جدہ: سعودی حکومت نے کہا ہے کہ ویزوں میں تجدید نہ کروانے والے تمام افراد بغیر کسی جرمانے یا فیس کے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عودہ (واپسی) پروگرام کے تحت وہ تمام افراد بغیر کسی جرمانے یا فیس کے سعودی عرب سے واپس جا سکتے ہیں جو کرونا کی وجہ سے اپنے ویزوں کی تجدید نہ کروا سکے۔

جدہ میں قونصلیٹ جنرل پاکستان نے کہا کہ وہ تمام افراد جن کے ایگزٹ اور ری انٹری ویزے، فائنل ایگزٹ یا کسی قسم کے وزٹ یا سیاحتی ویزے بشمول عمرہ ویزے کی معیاد مارچ 2020 یا اس کے بعد ختم ہوگئی ہے اور اپنے ملک جانا چاہتے ہیں تو وہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

قونصیلٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کی روشنی میں یہ ایک عارضی ریلیف دیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے بڑے ریلیف کا اعلان

یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی تھی۔ غیرملکیوں کے اقاموں میں اگلے 3 ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جو بیرون ملک موجود ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے۔

Comments

- Advertisement -