تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ترک فوجیں‌ آذربائیجان جائیں‌ گی یا نہیں؟‌ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی

انقرہ : ترک حکام نے فوجیں‌ آذربائیجان بھیجنے کا بل صدارتی اجازت کے بعد منظوری کےلیے پارلیمنٹ‌ بھیج دیا.

غیر ملکی‌خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی جانب سے وسطی ایشیا میں واقع برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی نگورنوکاراباخ ریجن پر چھڑنے والی جنگ میں‌ فتح کے بعد اپنی فوجیں آذربائیجان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

فیصلے پر عمل درآمد کےلیے حکام نے بل پر صدر طیب اردوآن کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے، جہاں اراکان اسمبلی کی منظوری کے بعد ترک فوجیں کاراباخ ریجن میں قائم کیے گئے نگرانی مرکز پر پہنچیں گی.

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جنگ بندی معاہدے میں آذربائیجان کی خواہش پر باہمی تعاون معاہدے کی دفعات، جنگ بندی کے قیام ، خلاف ورزیوں کی روک تھام ، خطے میں قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وعدوں کی تکمیل کے لئے روس کے ساتھ ساتھ ترکی کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

ترک خبر رساں‌ ادارے کا کہنا ہے کہ ترک فوج کے قوی تر مفاد مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے، مشترکہ مرکز کے فرائض کی تکمیل کی سمت عمل کرنے کے لئے ایک سال کے اجازت نامے کی درخواست بیرونی ممالک میں بھیجی جائے۔

Comments

- Advertisement -