تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکی وغیرملکی افواج دوبارہ افغانستان آئیں گی؟ صدر بائیڈن کا بڑا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلا کا منصوبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا افغانستان سے فوج نکالنے کی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی، افغانستان میں 20 برس میں کھربوں ڈالرز خرچ کیے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نے 3لاکھ افغان فورسز کو تربیت فراہم کی، اب افغان رہنماؤں کو اکھٹا ہونا ہوگا۔

صدر نے کہا کہ ہم ہزاروں امریکی جانیں کھوچکے، اب افغانوں کو اپنے لیے خود لڑنا ہوگا، افغانوں کو احساس ہوگیا ہے کہ سیاسی طورپر انہیں خود آگے آنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی وغیرملکی افواج کا انخلا ہوچکا ہے تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل میں اب بھی کئی غیرملکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پیش قدمی تیز کردی، مرحلہ وار کئی ضلع پر قبضے کا بھی دعویٰ کردیا ہے۔ جواب میں افغان فورسز بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -