21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

کین ولیمسن کا پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ کے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث چھ ماہ کرکٹ سے دور رہے تاہم اب ان کے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارت روانگی سے قبل کین ولیمسن نے کہا کہ پلان یہی ہے کہ وارم اپ میچز کا حصہ بنوں، میری خواہش ہے کہ جتنا بھی ہو میں میچز کا حصہ بنوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرلی ہے اس وقت بیٹنگ، رننگ، فیلڈنگ سب کچھ کررہا ہوں۔

ولیمسن نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ بوجھ محسوس نہیں کر رہا ، ورلڈ کپ میچز میں اب کم وقت ہے اس لیے میں پہلے وارم اپ میچز کھیل کر دیکھنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا دوسرا وارم اپ میچ دو اکتوبر کو ساؤتھ افریقا سے شیڈولڈ ہے۔

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ ٹیم پہلا میچ پانچ اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، 6 اکتوبر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں