اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’ہیلمٹ چیک کرلیا‘ میتھیوز اور ولیمسن کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجلیو میتھیوز اور کین ولیمسن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

کوشال پریرا 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

- Advertisement -

کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے، نسانکا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراوکرما 1 رن بنا کر چلتے بنے۔

اینجلیو میتھیوز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھنن جیا ڈی سلوا 19 رنز بناسکے، تھکشانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم جب اینجلیو میتھیوز بیٹنگ کے لیے آئے تو کین ولیمسن نے ان سے کہا کہ ہیلمٹ کا اسٹریپ چیک کرلیا ہے، ولیمسن کے یہ کہنے پر میتھیوز بھی مسکرا دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی میتھیوز سے ٹائم آؤٹ سے متعلق کچھ کہتے ہوئے دکھائی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا کہ اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔

اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے تھے۔

ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

تاہم شکیب الحسن کو اس اقدام پر سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں