منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ومبلڈن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں شکست

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 20 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست سے دوچار ہوگئے، پولش کھلاڑی فیڈرر کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ہوبرٹ ہورکاز نے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں آؤٹ کلاس کیا، ہورکاز نے فیڈرر کو 6-3، 7-6، اور 6-0 سے شکست دی۔

دوسری جانب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سربین کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں ہنگری کے مارٹون فوچووچ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ کی فتح کا اسکور 6-3، 6-4، اور 6-4 رہا۔

عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ اپنے کیریئر کا اکتالیس واں گرینڈ سلم سیمی فائنل کھیلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں