جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دہشت گردی کے خلاف جنگ نوازشریف کی قیادت میں‌ جیتیں گے، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب یا ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور یہ جنگ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ہی جیتیں گے۔

لاہور میو اسپتال میں زخمی کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے، اس معاملے میں ہم اپنی فوج اور رینجرز کے ساتھ ہیں۔

پڑھیں: ’’ لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید، 70 زخمی ‘‘

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے قربانیاں دینے والا کا خون اتنا سستا نہیں کہ اس پر سیاست کی جائے، دہشتگردی کا شکار ہونے والے بھی اسی قوم کے بچے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی احتجاج کی نگرانی کررہے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’’ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے، آرمی چیف ‘‘

حمزہ شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ہم  دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی جیتیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں