اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

پنجاب بھر میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 45 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب بھر میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی میں اموات کی تصدیق کردی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مالی امداد دی جائے گی، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔

یہ پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر اموات مکانات گرنے اور غیر محفوط مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں، طوفان سے متعدد کچے مکانات، درخت اور سولر پینلز کو شدید نقصان پہنچا۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی

علاوہ ازیں پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو سمیت تمام اداروں کو مشینری اور عملے کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں