اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ہواؤں کا رُخ تبدیل، کراچی میں گرم اور مرطوب ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ہواوٗں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر قائد میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہواوٗں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں