تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکہ میں‌ طوفانی بگولوں سے تباہی، 70 افراد ہلاک، عمارتوں‌ کی چھتیں‌ اڑ گئیں

امریکہ میں چھ ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی اور متعدد عمارتوں‌ کی چھتیں‌ اڑنے اور ان کے زمین بوس ہوجانے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 200 میل تک طوفانی بگولوں کے راستے میں آنے والے گھروں اور ان کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینٹکی میں اس بلائے ناگہانی نے اس فیکٹری کی چھت کو اڑا کر رکھ دیا جس میں 110 افراد کام کر رہے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفانی بگولے کی زد میں آنے والی اس فیکٹری میں‌ درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد 40 کارکنوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اتنی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’صبح ہمیں یقین تھا کہ 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب یہ تعداد 70 ہے اور ہلاکتیں 100 سے زائد بھی ہو سکتی ہیں۔‘

گورنر کا کہنا تھا کہ 189 نیشنل گارڈز امدادی سرگرمیوں‌ میں مصروف ہیں جن کی توجہ ایک چھوٹے شہر مے فیلڈ پر ہے۔

مے فیلڈ میں فائر اور پولیس اسٹیشن تباہ ہوگئے ہیں اور وہاں انتظامیہ کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

ایک فیکٹری ورکر کا کہنا تھا کہ ’ہم ہوا کی آواز سن سکتے تھے۔ پھر ایک زور دار آواز کے ساتھ سب کچھ ہمارے اوپر گر گیا۔‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مے فیلڈ میں اینٹوں سے بنی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں اور گاڑیاں ان کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

ہوا کے اس طوفان اور بگولوں کی وجہ سے ریاست کینٹکی، الی نوائے، کنسا، میزوری، ٹینیسی اور مسی سپی میں کاروبارِ زندگی متاثر ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -