ممبئی: بھارتی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پولیس نے ایک کبوتر کو پکڑلیا اور اسے پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک بار پھر پرندے سے خوفزدہ ہو گیا اور امن کی علامت کبوتر کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کبوتر کے پروں پر اردو لکھی ہوئی ہے۔
جاسوسی کا الزام ، بھارت میں کبوتر گرفتار
بھارتی پولیس نے گاؤں ہوشیار پور سے اردو مہر والے کبوتر کو پاکستانی قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے، جس کا ایکسرے بھی کرایا گیا کبوتر کے جسم کے اندر کہیں کسی قسم کی کمپیوٹرائزڈ خفیہ چپ تو موجود نہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے برس بھی بھارتی فوج نے ایک پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر اسے دہشت گرد قرار دیا تھا جس پر پوری دنیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی تھی ۔
آج بھی ہوشیار پور کی مقامی پولیس نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پروں پر ہفتے کے دنوں کے نام لکھے ہوئےہیں۔