اشتہار

2 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ جس پر 2.4 ارب ڈالر کا انعام نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایڈن کاسترو نے 2.4 ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی، پاور بال جیک پاٹ میں دو ڈالر کا لاٹری ٹکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ کے سب سے بڑے پاور بال جیک پاٹ جیتنے والے کا نام سامنے آگیا۔

کیلیفورنیا اسٹیٹ لاٹری کے ڈائریکٹر الوا جانسن نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا ایک ٹکٹ غیر معمولی طور پر دو ارب ڈالر کے پاور بال جیک پاٹ کے ہر نمبر سے میچ کر گیا ہے۔

- Advertisement -

الوا جانسن کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایڈن کاسترو نے دو اعشاریہ چار ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے۔

ایڈن کاسترو کو یہ آپشن دیئے گئے تھے کہ اگر وہ چاہیں تو یک مشت پوری رقم حاصل کر سکتے ہیں یا پھر اس پوری رقم کی قسطیں کرواسکتے ہیں جو ان کو انتیس سال کے دوران ملتی رہیں گے۔

جس کے بعد ایدن اکسترو نے پوری رقم ایک ساتھ لینے کو ترجیح دی۔

پاور بال جیک پاٹ میں دو ڈالر کا لاٹری ٹکٹ جس پر 2.4 ارب ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔

خیال رہے پاور بال جیک پاٹ میں دو ڈالر کا لاٹری ٹکٹ جس پر 2.4 ارب ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے جیتنے والے کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ پوری رقم حاصل کر سکے۔

لاٹری جیتنے والے کے پاس یہ راستہ بھی موجود ہوتا ہے کہ وہ پوری رقم کی قسطیں کروا لے جو اسے 29 سال کے دوران ملتی ہیں لیکن عام طور پر زیادہ تر لوگ پوری رقم یکمشت حاصل کر لیتے ہیں۔

اس گیم کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور یہ امریکہ کی 50 میں سے 45 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے۔

جیک پاٹ جیتنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ٹکٹ پر وہی چھ ہندسے درج ہوں جو لاٹری میں نکلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں