تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

موسم سرما میں‌ دل کی بڑھتی بیماریوں‌ سے محفوظ رہنے کا طریقہ

موسم سرما میں جہاں دیگر بیماریاں پھیلتی ہیں وہیں عارضہ قلب پھیلنے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں ہونے والے مختلف تحقیقی مطالعوں میں ماہرین نے موسم سرما میں دل کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے خبردار کرتے رہے ہیں کیونکہ اُن کا ماننا ہے کہ سردیوں میں ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کابند ہونا اور اریتھیمیا کی بیماریاں عام ہوجاتی ہیں۔

ماہرین نے متعدد مقامات پر ان کی وجوہات بھی بیان کیں اور بتایا کہ سردیوں میں جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے دل پر بوجھ پڑتا ہے، جو بعض اوقات کسی خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

طبی اور تحقیقی ماہرین کہتے ہیں کہ موسم سرما میں اُن لوگوں کو ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن کا دل درست طریقے سے کام نہیں کرتا۔

سردیوں میں عارضہ قلب کی بیماریاں کیوں بڑھتی ہیں؟

موسم سرما میں درجہ حرارت کم ہونے سے اعصابی نظام کمزور پڑتا ہے، جس سے خون کے خلیات کی نشوونما یا حرکت کمزور ہوجاتی ہے۔اس وجہ سے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے، جس کے باعث جسم میں خون گاڑھا یا جمتا ہے اور پھر اس صورت میں ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیل ہوجاتا ہے۔

احتیاطی تدابیر؟

ماہرین بالخصوص پچاس سال سے زائد افراد کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ سردیوں میں اپنے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھیں جبکہ بلڈپریشر کے مریض تبماکو نوشی، ٹھنڈے پانی یادیگر مشروبار سے پرہیز کریں۔

مزید پڑھیں: وہ عادت جس کے باعث فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں: خواتین میں ظاہر ہونے والی ہارٹ اٹیک کی علامات

علاوہ ازیں چہل قدمی کو معمول بنائیں اور روزانہ کم از کم دس منٹ پیدل چلیں، ٹھنڈے پانی سے نہانے، پنکھے میں جانے سے گریز کریں، کھانے میں مرغن خوراک کا استعمال کم سے کم کریں جبکہ سبزی ، پھل اور ناشتے میں جوس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

یہ 7 عادات ضرور اپنائیں

گرم کپڑوں، دستانوں اور ٹوپے کا استعمال، موسم سرما میں الکحل اور تمباکو نوشی کے استعمال سے گریز،  ذہنی تناؤ سے نجات حاصل کرنا یا دور رہنا،  ورزش کرنا، اپنے طبیب سے معائنہ کروانا، کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری اسپتال جانا۔


نوٹ: عارضہ قلب یا کسی سنگین مرض میں مبتلا مریض طبیب سے مشورہ ضرور کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں