اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

موسم سرما میں ’بلیک کافی‘ کے حیران کن فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

کیفین دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کافی کا سب سے مشہور جزو ہے، انسانی جسم پر اس کے فائدہ مند اثرات پر کافی تحقیق کی گئی ہے لیکن مجموعی طور پر کافی ایک پیچیدہ مشروب ہے تاہم اس کے فوائد اور نقصانات بھی ہیں۔

کافی ایک پسندیدہ مشروب ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، کوئی کریم کافی پسند کرتا ہے تو کوئی ملک کافی، کسی کو ایسپریسو کافی مزہ دیتی ہے۔ بلیک کافی کے چاہنے والے بھی دنیا میں بہت ہیں بالخصوص لوگ اسے وزن کم کرنے کے لیے پیتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں معروف اداکارہ اور بیوٹیشن مہرالنسا اقبال نے بلیک کافی کے استعمال کے اپنی ذاتی تجربات شیئر کیے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں موٹی لڑکیوں میں شمار کی جاتی تھی تو انہیں کسی نے مشورہ تھا کہ بلیک کافی پیوں تو سلم ہو جاؤں گی۔

مہرالنسا نے بتایا کہ جب میں نے اس مشورے پر عمل شروع کیا تو مجھے صحت سے متعلق کئی مسائل ہوگئے، مجھے معدے اور اسکن کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ میری نیند بھی متاثر ہوئی۔ ڈی ہائیڈریشن اتنی ہونے لگی کہ مجھے سانس لینے میں مشکل ہوتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے لیکن پھر مجھے کسی نے بتایا کہ یہ بلیک کافی کے سائیڈ افیکٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک کافی کئی لوگوں کو سوٹ بھی کرتی ہے لیکن اس کے پینے سے ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے اس لیے جو بلیک کافی پیتے ہیں انہیں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک کافی کے سائیڈ افیکٹ میں آنکھوں میں گڑھے پڑ جانا یا ان کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا جیسے مسائل ہو سکتے ہیں تاہم بلیک کافی دو کپ سے زیادہ نہیں لینی چاہیے۔

سردی کا موسم اور بلیک کافی

ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں بلیک کافی پینے سے اسٹریس کم ہوتا ہے اور کام کرنے میں دلچسپی بڑھتی ہے۔

ایسی خصوصیات بلیک کافی میں پائی جاتی ہیں ،جو دل سے متعلق بیماریوں سے راحت دلانے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں، سردیوں میں دل کے لیے یہ اور بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلیک کافی میں پایا جانے والا کیفین جگر سے جڑی بیماریوں سے راحت دلانے میں مفید ہے۔ ذیابطیس مریضوں کے لیے بغیر شوگر کے بلیک کافی پینا بہت فائدہ مند ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈینٹ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔ جن لوگوں کا وزن سردیوں میں بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ،ان کے لیے بلیک کافی پینا بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

اسے پینے سے بھوک کم لگتی ہے،جس سے وزن کنٹرول رہتا ہے۔ بلیک کافی پینے سے سستی دور ہوتی ہے اور جسم انرجیٹک رہتا ہے۔اس کو پینے سے نیند بھی نہیں آتی ہے۔

بلیک کافی کے نقصانات

خالی پیٹ چائے یا کافی کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے،اس لیے بلیک کافی خالی پیٹ کبھی نہیں پینی چاہیے۔

کیفین بلیک کافی کے اندر پائی جاتی ہے ایسے میں اس کی زیادتی صحت کے لیے بہت سے نقصانات کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ بلیک کافی کے زیادہ استعمال سے متلی اور قے کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں