ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موسم سرما کی تعطیلات، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کل سے سندھ بھر میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات20دسمبر سے یکم جنوری تک تھی، ہفتہ وار چھٹی کے باعث تعلیمی سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کی تعطیل کے باعث15دن بعد تعلیمی عمل بحال کررہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پر عمل ہوگا۔ طلبا کل سے تعلیمی مراکز پر اپنی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بڑا اعلان

خیال رہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات بھی نظر آئے۔ سندھ حکومت چھٹیوں کی مخالف تھی۔

صوبائی حکومت کا مؤقف تھا کہ کورونا کے باعث پہلے ہی کئی چھٹیوں ہوچکی ہیں اور بچوں کا تدریسی عمل بھی متاثر رہا۔ بعد ازاں بیس دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں