جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور  تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی موج مستی اور سیر سپاٹے آج سے ختم ہوگئے ، کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔

صوبہ بھر میں آج سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا، کئی روز کی چھٹیوں اور سردی کے باعث پہلے دن سرکاری اورنجی اسکولوں،کالجز میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ شہر میں بیشتر نجی اسکول آج نہیں کھولے گئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ، صوبے میں 25 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک چھٹیاں دی گئیں تھی۔

محکمہ تعلیم کے پی کا کہنا ہے کہ ونٹر زون پہاڑی علاقوں کے اسکولز15 فروری تک بند رہیں گے۔

خیال رہے پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول نو جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں