جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بچوں کے لئے خوشخبری ، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا، پنجاب میں تمام اسکول 13 جنوری2020 سےکھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دیں ، وزیرتعلیم مرادراس نے سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں12جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پنجاب میں تمام اسکول 13 جنوری2020 سے کھلیں گے۔

یاد رہے پنجاب کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں گزشتہ روز ختم ہو چکی تھی ، اسکولوں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی تھی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئیں ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔

خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے جہاں دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی وہیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں