منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ انسداد اسموگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، ہفتے کے اختتام پر پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

اس سے قبل سندھ کی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2024 سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔

سندھ کی سیکریٹری تعلیم کے مطابق محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں