تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکی ریاست وسکونسن کے شاپنگ مال میں فائرنگ

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے بعد امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں، آج فائرنگ کا واقعہ ریاست وسکونسن میں پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست وسکونسن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔

واوواٹوسا پولیس کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مائی فیئر مال میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور فرار ہوچکا تھا، اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں ایک نو عمر بھی شامل ہے۔7 adults, 1 teen wounded in Wisconsin shopping mall shooting; gunman still  'at-large' - KVIAپریس ریلیز کے مطابق فی الحال زخمیوں کے بارے میں مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی عمر بیس سے انتالیس برس کے درمیان تھی۔

واضح رہے کہ دس نومبر کو بھی امریکا میں ایک اور پولیس افسر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کی ہلاکت کا واقعہ ہیوسٹن کے شمالی علاقے پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا میں دن دیہاڑے پولیس افسر قتل

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، زخمی پولیس افسر نے مدد حاصل کرنے کے لئے تاج ان اینڈ سوئٹ موٹل کے اندر جانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ لابی میں دم توڑ گیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -