جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’کاش شامی اچھے کھلاڑی کی طرح اچھے باپ اور شوہر بھی ہوتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے کی سابقہ اہلیہ نے شوہر پر ایک بار پھر تنقید کردی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے اپنے شوہر کی ورلڈکپ 2023 میں شاندار کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کاش وہ اچھے کرکٹر کی طرح اچھے انسان، شوہر اور باپ بھی ہوتے۔

بھارتی میڈیا نے شامی کی اہلیہ حسین جہاں کا انٹرویو کیا اور اس کارکردگی پر ان کی رائے لینا چاہی۔

- Advertisement -

حسین جہاں نے انٹرویو میں کہا ‘ظاہر ہے خوشی تو ہورہی ہے کہ بھارت فائنل میں پہنچا، اب امید ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ورلڈکپ ہمارے ملک کے نام رہے’۔

اپنے شوہر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا ‘کبھی کبھی دل میں یہ باتیں آتی ہیں کہ انہیں کرکٹر کی طرح اچھا انسان بھی ہونا چاہیے تھا، لوگوں کو ہماری پروفیشنل لائف اور ذاتی زندگی الگ رکھنی چاہیے’۔

شامی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘کاش شامی جتنا اچھا کھلاڑی ہے اتنا ہی اچھا باپ، شوہر اور انسان بھی ہوتا، اگر ایسا ہوتا تو میں، شامی اور ہماری بیٹی بہت اچھی زندگی گزار رہے ہوتے’۔

انہوں نے کہا ‘شامی کی غلطیوں، لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو یہ سب جھیلنا پڑ رہا ہے، شامی زیادہ پیسوں اور ان کی نمائش کرکے اپنی مشکلات چھپانے کی کوشش کررہا ہے، لیکن میں کسی چیز کو چھپاتی نہیں ہوں’۔

شامی نے اب تک ون ڈے ورلڈکپ میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں ، ان کی تباہ کن بولنگ نے اس ایونٹ میں ٹیم انڈیا کو کئی میچز جتوائے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھی محمد شامی نے 57 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم اب شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں