تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک کا ناقابلِ یقین کارنامہ

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پلیٹ فارم فیس بک نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ ہفتے سال 2020 کی معاشی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کو گزشتہ برس روزانہ ایک ارب چوراسی کروڑ  صارفین نے استعمال کیا، یہ تعداد روزانہ آن لائن ہونے والے صارفین کی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ’شدید مشکلات اور کڑے وقت کے باوجود صارفین نے ہمارے پلیٹ فارم پر اپنے اعتماد کو برقرار رکھا جو ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم سال 2021 میں بھی اپنی بہترین سروسز کو جاری رکھیں گے اور صارفین کو مختلف سہولیات فراہم کریں گے اس کے ساتھ ہی آن لائن کاروبار سے جڑے افراد کو بھی پہلے سے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ٹیلی گرام پر فروخت

فیس بک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال صارفین کی تعداد میں گیارہ فیصد اضافہ ہورہا تھا جبکہ گزشتہ برس روزانہ آن لائن ہونے والے صارفین کی تعداد میں 12 فیصد تک اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اکتیس دسمبر 2020 تک ہر ماہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 80 کروڑ  تک پہنچ گئی تھی۔

کمپنی نے اپنی سالانہ معاشی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فیس بک کو 15 ارب 72 کروڑ ڈالرز کا فائدہ بھی ہوا۔

Comments

- Advertisement -