جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرونا کے ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا بھی سامنا ہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسی صورت حال کا سامناہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو مزیدمتحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت وہ اقدامات اٹھائےگی جس سے ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا بھی سامناہے، حکومت کمزور طبقوں کو ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی اور مخیر حضرات ہمارے لیے امید کی کرن ہیں،محب وطن پاکستانیوں نے مشکل کی ہرگھڑی میں ثابت کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم کسی بھی مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بنیادی اشیائے ضروریہ کی ملک بھرمیں دستیابی پر نظر رکھی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائےکسی بھی حصےمیں اشیائے ضروریہ کی قلت نہ ہو، وفاقی وصوبائی متعلقہ حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی جائے،کمیٹی خوارک سےمتعلق صورت حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں