تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

بڑی کامیابی، ڈاکٹروں نے شہری کی زندگی بدل دی

واشنگٹن: امریکا میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد شہری کی بڑھی ہوئی ناک کاٹ دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست سین اینٹونیو سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی غیرمعمولی ناک سے شدید پریشان تھا۔ ساٹھہ سالہ شہری کا کہنا ہے کہ اس کی ناک عام لوگوں کی طرح تھی لیکن پھر ناک پر ایک چھوٹا سا دانہ نکلا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑا ہوگیا جس کے باعث میری ناک لٹک گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجر نامی اس شخص کی ناک کے دونوں نتھے پس سے بھرے ہوئے تھے اور اسے سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا تھا، 11 سال قبل اس کی ناک پر چھوٹا سا دانا نکلا تھا جو بعد میں بڑھتا ہی چلا گیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس کی ناک کا دوست مذاق بھی اڑاتے تھے، میری بڑھی ہوئی ناک پر چھوٹی چھوٹی سراخ بنی ہوئی تھیں جن میں سے پیپ رستی تھی، مسلسل پیپ بہنے کی وجہ سے مکھیاں ہر وقت اردگرد بھنبھناتی رہتی تھیں، کئی اسپتالوں نے مجھے اس مرض کا علاج کرنے سے جواب دے دیا تھا۔

راجر کا کہنا تھا کہ انہیں ایک خاتون ڈاکٹر ملیں جو میرے لیے آخری امید تھیں، انہوں نے میرا علاج فلاحی ادارے کے توسط سے مفت میں کرانے کی خوش خبری سنائی، مجھے ‘رائنوفیما’ نامی بیماری لاحق تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر میرا کامیاب آپریشن ہوا اور اس طرح میری زندگی بدل گئی۔

Comments

- Advertisement -