ایبٹ آباد: وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں، دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔
ایبٹ اباد پبلک اسکول کی سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اے پی ایس اسکول کا شمار پاکستان کے اہم تعلیمی ادراوں میں کیا جاتا ہے، یہاں سے فارغ التحصیل طباء پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پڑھیں: ’’ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم ‘‘
مزید پڑھیں: ’’ تعلیم کا فروغ، جنوبی کوریا نے 10 سولر سسٹم اسکول انتظامیہ کے حوالے کردیے ‘‘
خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تعلیم کے بجٹ کے لیے سب سے زیادہ رقم مختص کی تھی جبکہ کے پی کے میں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہونے کے بعد والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکول سے ہٹا کر سرکاری اسکولوں میں داخل کروارہے ہیں۔