تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

"افغانستان سے فوجی انخلاء امریکہ کی شکست ہے”

واشنگٹن : افغانستان میں 20سال جنگ مسلط کرنے کے بعد شکست سے دوچار ہونے والے امریکہ کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، غیر تو غیر اس کے اپنے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکا کے سابق عہدیدار نے افغانستان سے امریکی فوج کے 20 سال کے بعد ہونے والے فوجی انخلا کو امریکا کی شکست قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور قومی سیکورٹی کے سابق مشیر ہنری کسینجر نے اپنے مقالے میں افغانستان سے امریکا کے انخلا کے اسباب پر روشنی ڈالی اور اس کو غیر قابل تلافی شکست قرار دیا۔

انہوں نے ہفتہ وار میگزین اکانومسٹ میں اپنے مقالے میں لکھا کہ جو کچھ افغانستان میں رونما ہوا وہ امریکا کی رضاکارانہ اور پختہ شکست تھی اور واشنگٹن نے خود کو ایسی حالت میں دیکھا کہ اس کے پاس افغانستان سے انخلاء کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں کسی بھی طرح سے اپنے اتحادیوں یا ان افراد کے ساتھ کوئی مشورہ نہیں کیا گیا جو 20 سال سے افغانستان میں موجود تھے۔

انہوں نے اپنے مقالے میں پوچھا کہ جو بائیڈن نے ایسا فیصلہ کیوں کیا؟ انہوں نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیوں نہيں کیا؟ امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے تاکید کی کہ مستقبل قریب میں کوئی دوسرا ڈرامائی فیصلہ افغانستان میں شکست کی تلافی نہیں کر سکتا۔

Comments

- Advertisement -