ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لوگوں کی مدد کے بغیر حکومت کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں ایک ہوناہوگا، تیمور سلیم جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مدد کے بغیر حکومت کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں ایک ہونا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں ایک ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبوں کے اقدامات کی تعریف کرنی چاہیے، مددکرنی چاہیے، یہ وقت جلدی فیصلے لینے کا ہے،ایک دوسرے کوسپورٹ کرنا ہے، ہمیں چین کی طرز پرفوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہمیں اپنی عوام کو سمجھانےمیں وقت لگے گا، یورپی ممالک میں بھی لوگ معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے، یورپی ممالک کے پاس وسائل ہیں اس کے باوجود وہاں صورت حال دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کوششیں جاری رکھنی ہیں، لوگوں کو ڈرا کرامید دینی ہے، لوگ کرونا کے معاملے کوسمجھیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، لاک ڈاؤن کریں یا سلو ڈاؤن کریں،گھروں میں رہیں، میل جول ختم کریں۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم جتنے بھی لاک ڈاؤن کریں لوگوں کو آگاہی ہوگی تو فائدہ ہوگا، لوگوں کی مدد کے بغیر حکومت کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں ایک ہونا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں