تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایئر لائن کا بڑا اعلان، مسافر خوشی سے نہال

ابوظبی: کرونا وبا کیسز میں کمی کے بعد سفری پابندیوں کے خاتمے پر وز ایئر نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیگر ایئر لائنز کے مقابلے میں کم قیمت پر معیاری سہولیات فراہم کرنے والے ‘وز ایئر’ نے ابوظبی کے لئے رواں ہفتے سے سات نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ان روٹس کا اعلان ابوظبی کی جانب سے حال ہی میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایئر لائن کا کرایہ کم از کم 109 درہم سے شروع ہوگا،ایئر لائن سراوئیوو(بوسنیا اور ہرزیگوینا) ، اوڈیسا (یوکرین)، مسقط (عمان)، الماتی (قازقستان)، سوہگ (مصر) ، باکو ( آزر بائیجان) اور کوٹیسی (جارجیا) کے لئے چلے گی۔

کرونا کی سفری پابندیوں کے خاتمے پر وز ایئر ابو ظبی آئندہ ماہ میں اسکندریہ( مصر)، بلغراد(سربیا) ، کییو ( یوکرین) اور تیرانہ (البانیہ ) تک اپنے روٹس میں اضافہ کرے گا، جس کے لئے ایئر لائن نئے کیلنڈرسال کے آغاز تک اپنے موجودہ تین طیاروں میں سے ایک اور طیارے کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب وز ایئر ہنگری نے اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے لئے اپنی پروازیں اپریل دو ہزار بائیس سے ابوظبی منتقل کرے گی ، ایئر لائن جلد ہی دبئی کے لئے کیٹانیہ( اٹلی)، کیٹوائس (پولینڈ) اور کلوج ناپوکا سے اپنے پہلے سے اعلان کردہ پروازوں کیساتھ جلد ہی اپنی سروس شروع کرے گی۔

وز ایئر ابوظبی کی مینجنگ ڈائریکٹر کیس وان شیک نے کہا کہ وز ایئر ابوظبی اپنے نیٹ ورک میں مزید روٹس کو شامل کرکے اپنی خدمات کی مقبولیت کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ پوری دنیا اور خاص طور پر ابوظبی میں وبائی پابندیاں ہٹادی گئیں ہیں۔

کیس وان شیک نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے باشندے عالمی معیار کے ثقافتی اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہونے کا مواقع پانے کے لئے بے تاب ہورہے ہیں، ابوظبی سے ہمارا نیٹ ورک تیزی سے پھیلتا جائے گا جیسے جیسے سفری پابندیاں کم ہوتیں جائیں گی ، جب وز ایئر ہنگری اپریل دو ہزار بائیس سے ابوظبی کے لئے اپنی پروازیں چلانا شروع کردے گی ، اس سے ایئر لائن کو ایک اہم فروغ ملے گا۔

Comments

- Advertisement -