اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سارہ نے شازما کا راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارہ نے شازما کے کرتوت سب کے سامنے لانے کی دھمکی دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ 44 ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’سارہ شازما کے گھر جاکر کہتی ہیں کہ تمہارے اور تمہارے بوائے فرینڈ کے کالے کرتوت سب کے سامنے نہ لے کر آئی ناں تو میرا نام بھی سارہ احسن حیات نہیں ہے۔‘

ادھر شازما اپنے بوائے فرینڈ وہاج سے کہتی ہیں کہ اس سے پہلے کہ سب کو کچھ معلوم ہو جتنا ہم نے جمع کیا ہے وہ سمیٹتے ہیں اور یہاں سے چلے جاتے ہیں۔‘

احسن بھی یہ کہتے ہیں کہ ’مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ میری کمپنی کے شیئر ڈی ویلیو کیسے اور کیوں ہوئے ہیں۔‘

سارہ ذہین سے کہتی ہیں کہ ’میں نے تمہارے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے اور یہ سب تمہاری ہی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔‘

ذہین کہتے ہیں کہ ’کاش میں آپ کو ہمیشہ کے لیے اپنے پاس روک سکتا۔‘

کیا سارہ شازما اور وہاج کی اصلیت اپنے والد کے سامنے لاسکیں گی یا پھر وہ دونوں کوئی نئی چال چلیں گے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں