بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل شعیب اختر نے گرین شرٹس کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ کے اگلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان سے نبرد آزما ہونا ہے، ایسے میں شعیب اختر کی جانب سے گرین شرٹس کو خبردار کیا ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ چینائی میں اسپین ٹریک ہوگا جہاں پاکستانی بیٹرز کو مشکلات پیش آسکتی ہیں اس لیے قومی ٹیم کو افغان ٹیم کو کافی سنجیدگی سے لینا پڑے گا۔

شعیب اختر نے یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان ٹیم کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم مضبوط حریف ہے اور ٹریک کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہاں کی کنڈیشنز افغانستان کے حق میں ہوں گی۔

- Advertisement -

ساتھ ہی راولپنڈی ایکسپریس کا گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

انھوں نے اس دوران آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم پر تنقید کی کہ بیٹنگ وکٹ پر ٹاس جیت کر آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف بالنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔

شعیب کے مطابق کپتان کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنا تھا اور 320 یا اس سے زائد کا اسکور کھڑا کرکے بالرز کو موقع دینا تھا، بطور کپتان آپ بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم نہ کرکے بڑے کھلاڑی نہیں بن سکتے۔

آئی سی سی عالمی کپ میں کل پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف صف آرا ہوگی۔ گرین شرٹس نے اب تک 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور آخری 2 مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں