ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بیٹے کی خواہشمند ماں نے نومولود بیٹی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیٹے کی خواہشمند ماں نے 9 دن کی بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں 22 سالہ خاتون نے نومولود بیٹی کی جان لے لی۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر گووندا نے بیٹی کے قتل پر اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس خاتون کو گرفتار کرنے گھر پہنچی تو ایک کمرے میں نومولود بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ ملزمہ دوسرے کمرے میں موجود تھی۔

خاتون نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیٹے کی خواہشمند تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جوڑا 2019 میں والدہ کے ساتھ دہلی شفٹ ہوا تھا جبکہ بچی کا باپ بہادر گڑھ میں ایک کارخانے میں مزدوری کرتا ہے جبکہ ان کا ایک دو سالہ بیٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہٹک میں بیٹے کے خواہشمند باپ نے نومولود جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ نیرج سولنکی کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں