بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

خاتون کو دیوہیکل پالتو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پچاس سالہ خاتون کو اس کے دیوہیکل پالتو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا، اہلکاروں نے بڑی مشکل سے دونوں کتوں کو قابو کیا۔

لندن کی رہائشی 50 سالہ خاتون اپنے دو دیو ہیکل پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک ہو گئی، اطلاع ملنے پر فوری طور پر پیرامیڈیکس خاتون کے گھر پہنچے اور اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی مگر وہ سہ پہر کو جائے وقوع پر ہی موت کی آغوش میں چلی گئی۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افسران نے دونوں کتوں کو ایک کمرے میں قید کرنے کے بعد بڑی مشکل سے قابو کی۔

- Advertisement -

بی بی سی نے بتایا کہ برطانیہ میں نئے قوانین کے تحت لائسنس یافتہ ’ایکس ایل بُلی کتوں‘ کی جانب سے یہ پہلا مہلک حملہ ہے۔ حملے کے بعد رہائشی گلی میں خاتون کے گھر کے باہر نیلے رنگ کا فرانزک ٹینٹ بھی لگایا گیا تھا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایک عورت پر کتے کے حملے کی اطلاع پر پولیس دوپہر 1.12 بجے کے قریب کارن وال کلوز کے علاقے میں پہنچی۔ خاتون کا علاج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

دیوہیکل کتے پولیس افسران کی آمد سے قبل گھر کے ایک کمرے میں موجود تھے اور اس دوران وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ میں سڑک کے کنارے کھڑا تھا اور ایک پیرامیڈیک کو سی پی آر کا انتظام کرتے دیکھ رہا تھا اس بدنصیب عورت کا یوں مرنا حیران کن ہے۔

اسی علاقے سے تعلق رکھنے والی ڈاگ ٹرینر مائیکلا اسکاٹ نے بتایا کہ جو لوگ اس نسل کے کتوں سے ناواقف ہیں انھیں اس طرح کے خوفناک واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ یہ واقعی اس شخص، پڑوسیوں اور مقامی کمیونٹی کے لیے افسوسناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں