منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو کے چکر میں‌ دوا کی جگہ ایئرپورڈ نگل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو کے چکر میں درد کش دوا کی جگہ ایئرپوڈ نگل گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ کارلی بیلر نامی خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے میں اس قدر مشغول تھیں کہ وہ بے دھیانی میں درد کی دوا کے بجائے ایئرپوڈ نگل گئیں۔

لائیو ویڈیو میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ درد کی دوا اپنے ہاتھ میں لے کر بیٹھی ہوئیں تھیں مگر ویڈیو میں اس قدر مشغول ہوئی کہ دوسرے ہاتھ میں موجود الٹے کان کا ایئرپورٹ پانی سے نگل گئیں۔

خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے اپنے آپ کو بہت کوسا اور غصہ بھی نکالا۔

کارلی نے بتایا کہ اس وقعے کے بعد اسپتال گئیں جہاں ڈاکٹر نے اُن کے پیٹ کا ایکسرے کیا، اب وہ رپورٹ کی منتظر ہیں۔

صارفین نے اس ویڈیو کو دھوکا دہی اور جعلی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون نے ویوز کے چکر میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ صارفین نے نشاندہی کی کہ خاتون اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی پُرسکون اور مطمئن ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں