تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لڑکی نے غلطی سے پہلی تنخواہ اجنبی کو منتقل کردی، رو رو کر برا حال، پھر کیا ہوا؟

ایک لڑکی  نے غلطی سے اپنی پہلی تنخواہ ایک اجنبی کو منتقل کردی، جس نے لڑکی سے کہا کہ وہ اب اس غلطی کو ‘خیرات’ سمجھ کر بھول جائے، لڑکی کا رو رو کر برا حال ہوگیا۔

بعض اوقات انسان سے ایسی غلطی سرزد ہوجاتی ہے کہ جس کا خمیازہ برداشت کرنا قابو سے باہر ہوجاتا ہے، اور نتیجے میں دیوار سے سر ٹکرانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔

کسی بھی شخص کو اس کی پہلی آمدنی پہلی کمائی یا پہلی تنخواہ کا ملنا اس کی زندگی اک یادگار لمحہ ہوتا ہے اور اس موقع پر اس کی کیفیت ناقابل بیان ہوتی ہے۔

اگر ایسی صورتحال میں وہ اپنی پہلی تنخواہ سے ہی محروم ہوجائے تو اس حالت انتہائی قابل رحم ہوگی۔ کچھ ایسی ہی صورتحال ملائیشیا کی ایک لڑکی کے ساتھ بھی پیش آئی۔

ہوا کچھ یوں کہ ملائشیا کی شہری فہدہ بستاری کو پہلی تنخواہ ملی تو توقع کے مطابق وہ بہت خوش تھی اور اس نے یہ رقم اپنی والدہ کے بینک اکاونٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اس نے بتایا کہ اس نے اپنی والدہ کے اکاونٹ میں جو رقم منتقل کرنا تھی وہ اکاونٹ نمبر کی غلطی سے کسی اور کے کھاتے میں چلی گئی۔

فہدہ کے مطابق رقم کی منتقلی کے بعد اس نے اپنی والدہ کو میسج کرکے آگاہ کیا اور منتقلی کی رسید بھی بھیج دی جس کے کچھ دیر بعد والدہ نے بتایا کہ اس کے اکاونٹ میں ابھی تک کوئی رقم شامل نہیں ہوئی اور پوچھا کہ اس نے یہ رقم کس کو منتقل کی ہے۔

یہ پیغام پڑھ کر فہدہ کے ہوش اڑگئے، یہ صورتحال بیان کرتے ہوئے فہدہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑی، اس نے بتایا کہ جب رقم کو وصول کرنے والے شخص کے موبائل نمبر رابطہ کیا تو اس کے جواب نے فہدہ کو اور بھی مایوس کردیا۔

وصول کرنے والے شخص نے فہدہ سے کوئی تعاون کرنے کے بجائے کہا کہ اب وہ اپنی رقم کو صدقہ خیرات سمھ کر بھول جائے، اب یہ پیسے اس کو نہیں ملنے والے۔

ٹک ٹاک کی دوسری ویڈیو میں فہدہ نے بتایا کہ اس واقعے کے دوسرے دن اس شخص نے مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ میں محض ڈرامہ کررہا تھا۔

بعد ازاں وصول کنندہ نے وہ رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا، جس کے جواب میں لڑکی نے اسے ایک تفصیلی پیغام بھیجا اور اس رقم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے صورتحال کی وضاحت کی۔

تاہم کچھ گھنٹوں بعد فہدہ کو اس شخص کی جانب سے جوابی پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے وہ رقم واپس اکاونٹ میں منتقل کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -