تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

رونا بند کرو، ظالم ماں نے شیر خوار بچے کو قتل کردیا

واشنگٹن: امریکی خاتون نے اپنے شیر خوار بچے کی رونے کی آواز بری لگنے پر اسے قتل کردیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 19 سالہ جینا نامی امریکی خاتون نے اپنے ایک ماہ کے معصوم بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا، خاتون نے بچے کو قتل کرنے کے طریقے بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک مہینے کے بچے کو باتھ ٹب میں ڈبو کر پرسکون ہے کیونکہ وہ اپنے بچے کی رونے کی آواز سننا نہیں چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق بچے کو مارنے کے بعد خاتون نے اس کی لاش بیگ میں چھپا دی اور پولیس کو اس کے اغوا کی خبر دی، پولیس نے تحقیقات کرکے بیگ ڈھونڈ نکالا جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

عدالت میں پیشی کے دوران خاتون نے سارا واقعہ سنا دیا، ننھے بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بچہ بہت پرسکون اور پیارا تھا میں نے بھی اس کے ساتھ وقت گزارا ہے وہ زیادہ تو نہیں روتا تھا۔

والد کا کہنا تھا کہ میں اب کبھی اپنے بچے کے ساتھ نہیں کھیل پاؤں گا، اس عورت نے میری زندگی چھین لی ہے اس کو میری زندگی اور خاندان سے دور چلے جانا چاہئے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی اہلیہ کو زندہ چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ ہر دن یہ سوچ کر تڑپے کہ اس نے معصوم بچے کے ساتھ کیا کیا، اس عورت نے مجھے جو درد دیا ہے اسے بیان نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -