جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

لاہور میں ڈاکٹر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نواب ٹاؤن میں ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کیخلاف نواب ٹاؤن تھانے میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کا لڑکی سے رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن ایپ پر ہوا، ڈاکٹر نے لڑکی کو اسپتال کے کیفے میں بلایا، زبردستی نواب ٹاؤن لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے، ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل قصور کے علاقے الہٰ آباد میں 6 بچوں کی ماں کو 3 ملزمان نے گن پوائٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کیلئے گئی تھی جہاں 3 ملزمان نے اسے یرغمال بنالیا۔

متن کے مطابق ملزمان میں رضوان، سلمان اور منظور نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور زیادتی کی، اس دوران ملزمان موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو بچانے کے لئے میڈیکل کرایا نہ ہی زیادتی کی دفعہ لگائی۔

لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

شوہر کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، انکار پر بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے، جبکہ صلح نہ کرنے پر بیوی کی لاش ملنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں