کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نالے سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور شیر محمد ویلج نالے سے خاتون، بچے اور بچی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون، بچہ اور بچی دو روز سے لاپتہ تھے، اہلخانہ کی جانب سے گمشدگی کی درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تینوں لاشیں ماڑی پور کے نالے سے ملی ہیں، خاتون کی شناخت رقیہ اور بچوں کی شناخت فاطمہ اور عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن میں مکان کے پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی۔
پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے خاتون کے شوہر کاشف سے تفتیش کا اغاز کر دیا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔