لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 17سال بعد خاتون پولیس آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کردیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور میں پہلی خاتون پولیس آفیسرغزالہ شریف کو ایس ایچ او رنگ محل تعینات کیا گیا ہے.صوبائی دارالحکومت میں 19سال کے طویل عرصے بعد کسی خاتون افسر کو ایس ایچ او بنایا گیا ہے۔
غزالہ شریف کے ایس ایچ او تعینات کئے جانے سے 19 سال قبل بشریٰ غنی نے بطور ایس ایچ او یکی گیٹ چارج سنبھالا تھا۔
ایس ایچ او غزالہ شریف کا کہناہےبہت سی خواتین پولیس اسٹیشن آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتی ہیں لیکن خاتون تھانے دار کی تعیناتی سے ان کے اس رویے میں تبدیلی رونما ہوگی۔
واضح رہےکہ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی کی جانب یہ ایک بڑا اقدام ہے۔ ان کا کہناہےکہ خواتین کی تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعیناتی سے محکمہ پولیس کا سافٹ امیج سامنے آئے گا اور عوام کا پولیس پراعتماد بحال ہو گا۔