تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ماں نے پلاسٹک سرجری کروانے کیلیے 5 دن کے بچے کو بیچ دیا

ماسکو: روس میں ماں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کے لیے مبینہ طور پر نومولود بچے کو بیچ ڈالا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی خاتون کو 3600 ڈالر (7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کے لیے مبینہ طور پر اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

مذکورہ عورت نے 25 اپریل کو روس کے جنوبی شہر کاسپیسک کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا اور اسے صرف 5 دن بعد والدین بننے کے خواہاں ایک مقامی جوڑے کو فروخت کر دیا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کو جوڑے کو حوالے کرتے وقت اسے 360 امریکی ڈالر دیے گئے جبکہ 4 ہفتے کے بعد خاتون کو مکمل رقم ادا کی گئی۔

بچے کی والدہ

بعد ازاں پولیس کو واقعے کی اطلاع مل گئی جس نے اس خاتون کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اور نومولود بچے کو گود لینے والے جوڑے کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بچے کو گود لینے والے جوڑے نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ خاتون نے انہیں بچہ اور اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ دیا تھا جبکہ براہِ راست مکمل رقم لینے سے انکار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -