بھارتی حیدرآباد کے حیات آباد بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے دو کنڈیکٹروں پر ایک خاتون مسافر نے حملہ کردیا، جس کے باعث ایک کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار کا کہنا تھا کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ ایک خاتون مسافر کی جانب سے کنڈیکٹروں کے ساتھ کی گئی بد سلوکی شدید مذمت کرتی ہے۔
آر ٹی سی عہدیداروں کی جانب سے اس واقعہ کی ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Female passenger assaults and abuses conductor – Watch the video of the incident in Hyderabad pic.twitter.com/y6oI5z374v
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) January 31, 2024
رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر نے کنڈیکٹر کو ٹکٹ لینے کے لئے بڑا نوٹ دیا، جس پر کنڈیکٹر نے خاتون سے درخواست کی کہ یہ اس کا پہلا ٹرپ ہے اور اس کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، جس پر خاتون غصے میں آگئی اور کنڈیکٹر پر تشدد شروع کردیا۔
آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر اس طرح کے واقعات کا ارتکاب ان کے عملے کے خلاف ہوتا ہے جو عزم کے ساتھ اپنے فرائض کو مستعدی سے انجام دے رہے ہیں تو انہیں ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔