اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

شہد کی مکھیوں کے حملے میں معمر خاتون جان سے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں معمر خاتون ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندر گڑھ ضلع کنریکیلا میں شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کے حملے سے 59 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین شیو راتری کے موقع پر شیو مندر جا رہے تھے۔

متوفی دیباکی رانا بہنوئی تیجراج بہیرا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہورہی تھیں جب ان پر حملہ ہوا۔

پولیس کے مطابق مکھیوں نے متاثرین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے، رانا اور بہیرا حملے کے دوران موٹر سائیکل سے گر گئے۔

خاتون کو سندر گڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ پانچ زخمی زیر علاج ہیں۔

پولیس نے خاتون کی موت کا معاملہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں