تازہ ترین

کتے نے مالکن کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

نیویارک: امریکی ریاست ایلی نوائس کے شہر شکاگو میں پالتو کتے نے مالکن کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

ڈبلیو جی این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کے علاقے انگلیسائیڈ کی رہائشی 52 سالہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی، اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

خاتون کے عزیز جب گھر پہنچے تو دروازہ کھلنے میں دیر لگی جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور جب حکام گھر میں‌ داخل ہوئے تو وہاں خاتون مردہ حالت میں‌ پڑی ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق مالک نے لیک کاؤنٹی میں لڑائی کے لیے تیار کیا تھا جسے خاتون (لیسا اورسو) نے حال ہی میں کتے کو ریسکیو کیا اور اُسے اپنے گھر لے آئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: کتے نے نومولود بچے کو آپریشن تھیٹر میں بھنبھوڑ کر مار ڈالا

مقتولہ کی دوست کا کہنا ہے کہ اروسا کی لاش ہفتے کے روز اُن کے گھر سے برآمد ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کتے نے خاتون کے گلے کو زخمی نہیں کیا البتہ حملے میں اُن کے پیر اور ہاتھ شدید زخمی ہوئے، کتے نے اُن کے ہاتھوں اور پیروں پر نہ صرف کاٹا بلکہ انہیں بری طرح سے بھنبھوڑا بھی تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق کتے نے متعدد بار خاتون پر حملہ کیا۔

جنگلی حیات کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جانور بہت زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں اور وہ کبھی بھی اپنی طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -