کراچی : شہر قائد نے بیوی نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے وار کرکے اپنے پینتالیس سالہ شوہر کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں معمولی تکرار پر بیوی طیش میں آگئی اور تیزدھار آلے سے وار کر کے اپنےپینتالیس سالہ شوہرخالد ولد محمد صالح کو زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، زخمی شوہر کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے اور واردات کے بعد آرام سے سو گئی تھی۔
، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔
ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔