منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بیوی نے بیٹے کے سامنے شوہر کی پٹائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی نے بیٹے کے سامنے شوہر کی پٹائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے اسکول کے پرنسپل اجیت سنگھ یادیو نے اپنی بیوی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف عدالت مین شکایت درج کروا دی۔

شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر اسے بے دردی سے مارتی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیتی ہے۔ اہلیہ کے تشدد سے پریشان پرنسپل نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے اور بیوی کے خلاف ضروری ثبوت اکھٹے کر کے عدالت جا پہنچا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی اسے کرکٹ بیٹ سے مار رہی ہے جبکہ پرنسپل نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے پرنسپل نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور عدالت نے اسے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ پرنسپل اجیت سنگھ یادو کی سات سال قبل ہریانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سمن کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں