جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

دلیر خاتون کا خطرناک ڈاکوؤں سے مقابلہ، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست پنجاب میں دلیر خاتون نے اکیلے ہی 3 ڈاکوؤں کو گھر میں داخل ہونے سے روکا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے کا واقعہ شہر امرتسر میں پیش آیا۔ مندیپ کور نامی خاتون کا شوہر گھر پر نہیں تھا اور وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھیں۔

دراصل مندیپ کور کے شوہر جگجیت سنگھ جیولر ہیں اور یہی وجہ تھی کہ ڈاکوؤں نے ان کا گھر لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ گھر اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہونے کیلیے توڑ پھوڑ کی۔

- Advertisement -

مندیپ کور کے مطابق وہ گھریلوں کاموں میں مصروف تھیں کہ ان کی نظر گھر کے قریب 3 نقاب پوش ملزمان پر پڑی گھر کے مرکزی دروازے کے قریب موجود تھے۔

خاتون نے فوراً صورتحال کو بھانپ لیا اور دروازہ لاک کرنے کیلیے بڑھی لیکن ڈاکو اندر جانے کیلیے زور زور سے دھکیلنے لگے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی پوری طاقت سے دروازہ بند کر رہی ہیں جبکہ ڈاکو دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مندیپ کور نے کامیابی کے ساتھ دروازے کو کنڈی لگا دی اور صوفہ کھینچ کر اس کے آڑے رکھ دیا۔

جب خاتون نے پڑوسیوں کو متحرک کرنے کیلیے چیخنا چلانا شروع کیا تو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مندیپ کور نے بتایا کہ بچے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر سزا ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں