ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

گھر کے فریج سے انسانی لاش کے 30 ٹکڑے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں گھر کے فریج سے انسانی لاش کے 30 ٹکڑے برآمد ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لاش 26 سالہ لڑکی کی ہے جسے موت کے گھاٹ اتار کر اس کی لاش کے 30 ٹکڑے کیے گئے۔

کئی دنوں سے بند پڑے گھر سے لاش سڑنے کی بدبو پھیلی تو پڑوسیوں نے پولیس کو طلب کیا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ستیش کمار نے بتایا کہ لاش کی شناخت کر لی گئی، ہم ابتدائی تفتیش کے بعد مزید معلومات دیں گے، مقتولہ کا تعلق کسی دوسری ریاست سے ہے تاہم وہ کچھ عرصے سے یہاں مقیم تھی۔

پولیس نے ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا جبکہ فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موجود ہے۔

ستیش کمار نے بتایا کہ واقعہ وائلیکاول تھانے کی حدود میں پیش آیا، 26 سالہ لڑکی کی لاش ٹکڑوں میں کاٹ کر ریفریجریٹر میں رکھی گئی۔

یاد رہے کہ سال 2022 میں 27 سالہ لڑکی کو اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے بوائے فرینڈ نے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں