منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، انہوں نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

دوسری جانب سسرالیوں کا موقف ہے کہ بہو نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود کوآگ لگائی۔

پولیس نے قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی میں مبینہ طورپربہوکوجلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔


شادی سے انکار، لڑکی نے لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی


خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 مارچ کو ملتان میں شادی سے انکار پر لڑکی نے پٹرول چھڑک کر لڑکے کو آگ لگا دی تھی، لڑکے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں